ابنا: رامین مہمان پرست نے ترکی کے صدر عبداللہ گل کے دورۂ تہران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے قابل ذکر نتائج برآمد ہوں گے خاص طور پر دونوں ملکوں کے تعلقات کی سطح میں اضافہ ہو گا۔ترکی کے صدر عبداللہ گل جب صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کی دعوت پر ایران کے دورے پر تہران کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے ان کا استقبال کیا۔ان کے سرکاری استقبال کی تقریب آج منعقد ہو گي۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد بھی شرکت کریں گے۔ترکی کے صدر نے تہران پہنچنے کے بعد تہران سے تینتیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نئے شہر پرند کا دورہ کیا۔ اس دورے میں ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی اور ہاؤسنگ کے وزیر علی نیکزاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایران کے ہاؤسنگ کے وزیر نے کہا کہ ترکی کے صدر عبداللہ گل نے ترکی کے ٹھیکیداروں کے توسط سے اس علاقے میں تعمیراتی کاموں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ معاہدے کے مطابق اور مقررہ مدت کے اندر یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔
ترکی کی دو کمپنیاں نئے شہر پرند میں پچیس ہزار رہائشی مکانات تعمیر کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔
/110